انہوں نے کہا کہ ایسے نازک وقت میں یہ انتخاب حماس، ملت فلسطین اور مزاحمتی محور کے لیے امید، ہم آہنگی، اختیار اور فتح کا مظہر اور صیہونی حکومت اور اس کے بین الاقوامی حامیوں کی دہشت گردی، قبضے اور جارحیت کی پالیسی کی مایوسی اور ناکامی کا اظہار ہے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے نئے سربراہ کے نام ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے قابل فخر شہید اور انتھک مجاہد اسماعیل ھنیہ کے مشن، فلسطینی قوم کے اہداف اور بلند نظریات کے حصول کی راہ میں آپ کی صحت، کامیابی اور مقبوضہ فلسطین بیت المقدس کی مکمل آزادی کے لیے دعا گو ہوں۔
ایسے نازک وقت میں یہ انتخاب حماس، ملت فلسطین اور مزاحمتی محور کے لیے امید، ہم آہنگی، اختیار اور فتح کا مظہر اور صیہونی حکومت اور اس کے بین الاقوامی حامیوں کی دہشت گردی، قبضے اور جارحیت کی پالیسی کی مایوسی اور ناکامی کا اظہار ہے۔
عزیز از جان فلسطینی عوام بالخصوص مظلوم اور طاقتور غزہ کے وفادار اور بہادر عوام کے جہاد کی بدولت فلسطین ایک عالمی آئیڈیل بن چکا ہے اور مزاحمتی محور استقامت کا نشان بن چکی ہے۔
امید ہے کہ حماس کی نئی قیادت کے سائے میں مزاحمت کی ہم آہنگی اور اتحاد اور فلسطینی قوم کی استقامت اس تحریک کے شہید قائدین کے جہادی راستے کے تسلسل اور کامیابیوں کو جاری رکھے گی۔ فلسطین کی تاریخی سرزمین کی آزادی اور حتمی فتح کے حصول، سیاسی اور میدانی فتوحات اور بیت المقدس کی آزادی کے ساتھ ایک آزاد ریاست قائم کریں گے۔
آپ کا تبصرہ